بلاول بھٹو کا مولا بخش چانڈیو سمیت متعدد رہنماؤں کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کا مولا بخش چانڈیو سمیت متعدد رہنماؤں کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی
بلاول بھٹو کا مولا بخش چانڈیو سمیت متعدد رہنماؤں کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو سمیت متعدد رہنماؤں کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی گزشتہ دنوں کورورنا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ آپ پارٹی کا بہترین سرمایہ ہیں دعا ہے جلد صحت یاب ہوں، کورونا وبا سے محفوظ رہنے کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے ان کے خاندان کی خیریافت دریافت کی، مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ آپ نے یاد رکھا جس سے بہت حوصلہ ملا۔جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو زر داری نے خواجہ ہوتی کو بھی ٹیلیفون کرکے خیریت دریافت کی۔

بلاول بھٹو نے پارٹی رہنما خواجہ محمد ہوتی سے خیریت دریافت کرتے ہوئے کہاکہ آپ اور آپ کے خاندان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت نے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ہدایات کو نظر انداز کیا جس سے کورونا پھیلا،مجھے عوام، ڈاکٹروں اور طبی عملی کی صحت کا بھی فکر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اخوندزادہ کو بھی ٹیلیفون کیا،کورونا مثبت آنے پر تشویش کا اظہارکیا، اس موقع پر بلاول نے کہا کہ اللہ پاک آپ کو جلد صحت یاب کرے اور پارٹی میں موثر کردار ادا کریں، کورونا وبا کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب سلیم عباس جیلانی کو بھی ٹیلی فون کرکے بلاول بھٹو زرداری نے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہآپ کی اہلیہ کے انتقال پر بھٹو خاندان آپ کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ پاک مرحومہ کو بلند درجات عطا فرمائے۔

Related Posts