بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش آمد،شہداء کے مزارات پر حاضری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش آمد،شہداء کے مزارات پر حاضری
بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش آمد،شہداء کے مزارات پر حاضری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش آمد،ذولفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کے موقع پر مزار پر حاضری دی۔ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شہید بے نظیر بھٹو کے مزار اور دیگر شہداء کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کورونا وائرس سے بچاو کے اصولوں کو اپنائے رکھا اور مزارات پر حاضری کے موقع پر کوئی ان کے ساتھ موجود نہیں تھا۔ بلاول بھٹو تنہا ہی مزار میں داخل ہوئے اور اپنے گارڈز کو بھی باہر اور دور رکھا۔

بلاول بھٹو کے اس انداز کو ان سیاستدانوں کے لیے ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے جو ایسے موقع پر بھی اپنی تشہیر کے لیے میڈیا کو بلواکر اور لوگوں کا رش لگا کر راشن تقسیم کرتے نظر آتے ہیں۔

بلاول کی تنہا ذولفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کو ایک اچھی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts