بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کا دیرینہ خواب پورا ہونے کا وقت آگیا۔ 7روٹس پر چلنے والی بسوں کیلئے 5 ڈپوز کا کل رقبہ 78 اعشاریہ 4 ایکڑ مختص کیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم 235 بس اسٹیشنز سے مسافر انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ بسیں اپنے اپنے روٹس پر مجموعی طور پر 212.5کلومیٹر فاصلہ طے کرینگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے افتتاح کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

آج ماڈل کالونی تا ٹاور تک روٹ ون سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگا پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔ 

شہرِ قائد کی انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی افتتاحی تقریب آج دوپہر 12 بجے منعقد ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزراء افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کی آبادی کے اعتبار سے بسیں کم تعداد میں میسر ہیں۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بس سروس کا افتتاح کریں گے جس سے کراچی کے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ 

Related Posts