چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج نیب کے آفس میں پیش ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt pushing country towards economic collapse: Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری آج قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس میں پیش ہوں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جس کا تعلق زرداری گروپ آف کمپنیز سے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے راولپنڈی آفس میں پیش ہو کر کیس پر اپنا مؤقف دیں۔ زرداری کمپنیز کا 12 سالہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نیب افسران کیس کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تفتیش کریں گے۔ تفتیش کے لیے بلاول سے  زرداری گروپ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی مانگ لی گئی۔

 وزیر اعلیٰ سندھ  سیّد مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی وزراء بشمول ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور دیگر بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے ہمراہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گوشواروں میں تضادات پر14جنوری کوطلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے9 جنوری کو  بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی شروع کردی، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا

Related Posts