بلاول بھٹو زرداری کا شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد صحت یابی کیلئے دعا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کا شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد صحت یابی کیلئے دعا
بلاول بھٹو زرداری کا شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد صحت یابی کیلئے دعا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفون رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ کورنا وائرس کا ملک بھر میں اس شدت سے پھیلنا انتہائی تشویشناک ہے، افسوس وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مشوروں پر بالکل بھی عمل نہیں کیا۔

پارٹی چیئرمین نے کہا کہ مجھے عوام کے ساتھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی زندگیوں کی بھی فکرلاحق ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

Related Posts