عمران خان اکثریت کھو چکے، تحریکِ عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اراکینِ قومی اسمبلی کی اکثریت کھو چکے اور اب تحریکِ عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں۔ ہم پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بننے کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سازش کے تحت سڑکوں پر لڑنا اور سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ عدم اعتماد، دوست ممالک اور ادارے غیر جانبدار ہیں۔پرویز الٰہی

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتحادیوں کے بغیر بھی اپوزیشن کے نمبر پورے ہیں۔ عمران خان عدم اعتماد سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کے دوبارہ صدر بننے پر بات چیت نہیں ہوئی۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان جمہوری طریقے سے شکست کھا چکے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے سے متعلق فیصلہ ن لیگ نے کرنا ہے۔ انہیں وزیر اعلیٰ بنانا میری خواہش یا مطالبہ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نئے وزیر اعظم کے متعلق کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے اختیارات کے استعمال کا اختیار ہوتا ہے۔ میں اپنی سیاسی قوت استعمال کرتے ہوئے یہ یقینی بناؤں گا کہ ریاست کا جو قانون ہے اور جو طریقہ کار ہوتا ہے، اس کی پیروی کی جائے۔ 

Related Posts