گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شدید احتجاج کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شدید احتجاج کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری
گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شدید احتجاج کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا الیکشن چوری کر لیا گیا ہے۔

پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں جلد ہی شرکت کروں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 9نشستوں پر کامیابی کے بعد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی تاہم پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

سیاسی ذرائع کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا نتیجہ توقعات کے مطابق رہا، خطے کے عوام وفاق میں برسراقتدار جماعت کے ساتھ جانا پسند کرتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں بھی اسکی جھلک واضح طور پر دکھائی دی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی برتری کے باوجود اپوزیشن کا حکومت بنانے کا امکان

Related Posts