بلاول بھٹوزرداری کالاہور کو سر گرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt pushing country towards economic collapse: Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو اپنی سر گرمیوںکا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، آنے والے دنوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بھرپور سر گرمیاں کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کراچی میں چند روز قیام کے بعد دوبارہ پنجاب کا رخ کریں گے۔ ،بلاول بھٹو 29فروری کو مظفر گڑھ میں پارٹی کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کراچی اور ملتان کے بعد واپس لاہور آئیں گے اورلاہور کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں، بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو ملک میں کہیں بھی جا کر واپس لاہور میں ہی قیام کریں گے۔بلاول بھٹو مارچ میں لاہور سے وسطی پنجاب کے دیگر شہروں کا رخ کریں گے ۔

جنوبی اور وسطی پنجاب میں ورکرز کنونشنزسے خطاب اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو بار ایسوسی ایشنز، کسان، مزدور ، طلبہ و خواتین کنونشنز سے بھی خطاب کریں گے۔

Related Posts