لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خود نواز شریف کی رہائی کے حامی تھے۔
نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نواز شریف سے متعلق بلاول بھٹو کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کا ہدف نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی حکومت ان کا نشانہ ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے باہر جانے کے بلاول بھٹو حامی رہے ہیں، تاہم آج کی ان کی گفتگو میرے لیے حیرت کا باعث ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو جیل میں قید نواز شریف سے ملنے گئے تھے، پی پی چیئرمین نے پُر زور مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کو علاج کے لیے باہر بھیجا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جو بھی رعایت ملی ہے، اُس میں بلاول بھٹو کا بھی عمل دخل بھی شامل تھا۔