ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے زیادتی کرنے والوں کا ساتھ چھوڑ دے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto zardari
bilawal bhutto zardari

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق نے کراچی کے لیے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا لہذا ایم کیو ایم پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کے ساتھی اتحاد نبھائیں گے ،پنجاب، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کےخلاف کافی آوازیں اٹھ رہی ہیں ،وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے صوبے کی عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، پانی سمیت وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے زیادتی کرنے والوں کا کیوں ساتھ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم آٹا بحران کا سامنا کررہے ہیں، حکومت نے عوام کو مہنگائی کرکے مشکلات میں ڈال دیا ہے، حکومت کی جانب سے معاشی ٹیم بنانےمیں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ انہیں آٹے کی قیمت پر گمراہ کیا گیا، شہبازشریف

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مسلط کیا گیا، حکومت کو ہر حال میں گھر جانا پڑےگا، ایف بی آر میں باہر سے لوگ لائے گئے، ایف بی آر والوں کوچھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی مشاورت سے حل ہوجا ئے گا،نوکریوں اور گھروں سمیت مختلف عوامی فلاحی وعدوں سے وزیر اعظم عمران خان نے یو ٹرن لے لیا ہے۔

Related Posts