پاکستان روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کا حل چاہتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کا حل چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوکرینی ہم منصب دیمترو کولیبا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ کی اسلام آباد آمد پر شکر گزار ہوں۔ بحیرۂ اسود سے گندم کی ترسیل کا معاملہ عالمی سطح پر زیرِ غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بر وقت انتخابات  استحکام کی طرف لے جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیامِ امن کا خواہاں ہے۔ ہم روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کا حل چاہتے ہیں ٓجبکہ اس جنگ کے دوران انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے میں تنازعات مذاکرات سے حل کیے جانے چاہئیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں یوکرین روس جنگ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دو طرفہ تجارتی تعاون کے فروغ کی بات کی ہے۔ یوکرین کے عوام نے معاشی چیلنجز کے باود پاکستانیوں کی مد کی۔ پاکستان یوکرین کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کو نہیں بھول سکتا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ بر وقت انتخابات ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے جبکہ ملکی سیاست کے افق پر الیکشن سے قبل بہت تقسیم نظر آرہی ہے۔

 

Related Posts