پرانی سیاست رد کردی گئی۔ سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جیالا ہی وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے سندھ پر جیالا وزیر اعلیٰ لانے والی پی پی پی آئندہ انتخابات میں بھی جیالا وزیر اعلیٰ لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کیا۔
ایم کیو ایم اور ن لیگ میں سیٹوں کی تقسیم پر بات نہیں ہوئی۔سعد رفیق
جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لوگ ابھی سے بند کمرے میں بیٹھ کر منصوبے بنا رہے ہیں، اپنی مرضی کے الیکشن نتائج مرتب کروائے جارہے ہیں، انہیں 8فروری کو عوامی جواب ملے گا۔
فرح گوگی کے خفیہ پاسپورٹ والا ملک کہاں ہے؟
خطاب کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اب آگے کوئی سیلیکٹیو راج قبول نہیں۔ پاکستان کے عوام 8فروری کو انتخابات میں ووٹ دینے کیلئے نکلیں۔ ان کے سامنے 2 سے 3 جماعتیں میدان میں ہوں گی۔
مسلم لیگ (ن) پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے دوست بھی انتخاب لڑ رہے ہیں لیکن اگر ان کا ماننا ہے کہ تحریکِ انصاف کو کاپی کرکے الیکشن جیتا جاسکتا ہے تو 8فروری کو عوامی جواب ملے گا۔
اپنی ہی حمایت یافتہ ن لیگی حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام ان شاء اللہ مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے۔ عوام بے نظیر کی پیپلز پارٹی کو الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر سابق صدر آصف زرداری محنت سے چند ماہ کیلئے ان کا وزیر اعظم لا سکتے ہیں تو اس بار جیالے کو ہی وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم بھی بنایا جائے گا۔ عوام روایتی اور پرانی سیاست رد کردیں۔ تیر کو جیت ملے گی۔