دو صوبوں اور وفاق میں ہمارے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف معاہدے کو پرانا کہہ دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے دو صوبوں اور وفاق میں ہمارے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کون کہاں حکومت بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک پیپلز پارٹی نے کسی سیاسی جماعت سے حکومت سازی کیلئے اتحاد نہیں کیا ہے۔ ہم اکیلے حکومت نہیں بنا سکیں گے، نہ ہی اس پوزیشن میں ہیں کہ کسی فیصلے کا اعلان کرسکیں۔

بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی کہ ہمارا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کون کہاں حکومت بنا رہا ہے۔ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔

خیال رہے کہ وفاق میں پیپلز پارٹی سے زیادہ نشستیں ن لیگ اور آزاد امیدواروں نے جیتی ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس وقت ملک کے مفاد میں یہ ہے کہ ہم سیاسی استحکام کیلئے کوشش کریں۔ عوام نے موجودہ الیکشن میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کے فیصلوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قومی اسمبلی کی 170 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ ہم اگلے 2 روز میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کریں گے۔ 

Related Posts