اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری نے زمینی سفر کم کرتے ہوئے فضائی سفر کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔ آئندہ بلاول بھٹو زرداری سڑک کے ذریعے کم سے کم سفر کریں گے۔ ہیلی کاپٹر اور جہاز کے ذریعے سفر کو ترجیح دی جائے گی۔
ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، بلاول بھٹو