مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں کی جاسکتی، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں کی جاسکتی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد پاکستان پہنچ چکے ہیں، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی سر زمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، بھارتی عوام میں کشمیر سے متعلق یکطرفہ بیانیہ چل رہا تھا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت اس کوشش میں ہے کہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے پروپیگنڈہ کا جواب دیا ہے، کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو بات نہیں ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے لوگ رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوتے ہیں، یہ جان کر حیرت ہوئی کہ بھارت میں بی جے پی کسی مسلمان سیاسی رہنما کو اسمبلی میں نہیں آنے دیتی، پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مشکلات سے آگاہ، پاکستان کی مدد کرنا ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جس سے بھی ملاقات ہوئی اس نے سی پیک منصوبے کی تعریف کی ہے، بھارت کے سوا ایس سی او کا ہر رکن سی پیک کی تعریف کرتا ہے، دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا نے پہنچانا ہے۔

Related Posts