پرویز مشرف فیصلہ ،پیرانمبر 66فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ذاتی رائے ہے، بلاول بھٹو زر داری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر کہاہے کہ پیرانمبر 66فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے ،پیرا 66 جج کی رائے ہے ، حکومت اور مشرف کیلئے معاملے کے حل کیلئے مختلف فورمز موجود ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پرویز مشرف سے فیصلے سے متعلق میں نے بات کی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس معاملے کے حل کیلئے عدالتی فورم اور قانون موجود ہے ،حکومت اور مشرف کیلئے معاملے کے حل کیلئے مختلف فورمز موجود ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیرا نمبر 66 فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے ،پیرا 66 جج کی رائے ہے، پیرا 66 کی آپریشنل ویلیو نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیشہ کنفیوز ہوتی ہے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ اداروں کے درمیان تصادم تو نہیں دیکھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بیان میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، چیف جسٹس

بلاول بھٹو زر داری نے جواب دیا کہ انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا ۔صحافی نے سوال کیا کہ سوسائٹی کے ایک حصے کا فیصلے پر سخت ردعمل آیا ہے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

Related Posts