لاک ڈاؤن کے دوران ریلی کی قیادت کیلئے بلاول بھٹو کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto reached Karachi to lead the rally

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورہ مکمل کرکے ہفتہ کو دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری کل پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عائشہ منزل سے ایمپریس مارکیٹ صدر تک نکالی جانے والی کراچی یکجہتی ریلی کی قیادت کریںگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ریلی سے خطاب میں کراچی کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریںگے۔

دوسری سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ نے کہاکہ شہریوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ابھی مائیکرو لاک ڈائون لگایا ہے۔ شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈائون کرنا پڑے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:غیر جمہوری پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز سندھ کا اعلان

یاد رہے کہ کراچی میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں کئی ریسٹورنٹس، اسکول اور شادی ہالز کو سیل کیا جاچکا ہے۔

Related Posts