نہ پتنگ اڑےگی نہ بلا چلے گااب صرف تیر چلےگا،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا کیونکہ اگر یہ لسانی سیاست کر ینگے توہم بھی وہی کرینگے جویہ کرینگے۔

بلاول بھٹونے کہا سندھ حکومت کاقانون پنجاب اور خیبرپختونخوا کے قانون سےبہت بہترہے،جب سےپیدا ہوا کراچی میں دہشتگرد جمارت کو مسلط دیکھا لیکن اب عوام انہیں رد کرچکےہیں،مخالفین کوبھی برداشت کرناپڑےگاکہ پیپلزپارٹی اپنامقام حاصل کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ نہ پتنگ اڑےگی نہ بلا چلے گااب صرف تیر چلےگا اس لیے پاکستان مخالف نعرہ لگانے والے پیپلزپارٹی کو لیکچر نہ دیں۔

انہو ں نےکہاکہ عمران خان کاہیلتھ کارڈ کا شوشہ اسپتالوں پر ڈاکہ ہےکیونکہ کووڈمیں آئی سی یوکاایک دن کاخرچہ یہ ہیلتھ کارڈبرداشت نہیں کرسکتا وفاق کوچیلنج کرتاہوں کہ 1این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال بناکردکھادیں،انہوں نےکہاکہ ہم جانتے ہیں بہت کام کرناباقی ہے،چیلنجز باقی ہیں لیکن کسی کاحق نہیں کہ انتہاپسندی کرے،نچلی سطح پراختیارات سے کراچی کے مسائل کاحل نکال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کےعوام کیلئے خوشخبری،وزیراعظم نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا

بلاول بھٹو نےایم کیوایم کونشانہ بناتےہوئےکہاکہ وہ اس وقت صوبائی کارڈکےساتھ ساتھ لسانیت کاکھیل کھیل رہی ہے،انہیں کہتاہوں کہ سن لیں قائد ایم کیوایم کی سیاست اب نہیں چلےگی کیونکہ ہم پاکستان زندہ باد اور آپ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔

Related Posts