وزیرخارجہ کی انڈونیشیائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرخارجہ کی انڈونیشیائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
وزیرخارجہ کی انڈونیشیائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشیائی ہم منصب ریتنو مارسودی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک انڈونیشیا دو طرفہ تعلقات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشیائی ہم منصب ریتنو مارسودی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے وسیع معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب دورے کا فیصلہ

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے، مسلسل ملاقاتوں اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر اتفاقِ رائے سامنے آیا۔ ہم خواتین کے حقوق کو تقویت دینے سمیت مختلف معاملات پر کام کیلئے پر عزم ہیں۔ 

خیال رہے کہ 2014 سے اب تک وزارتِ خارجہ کا عہدہ سنبھالنے والی  59سالہ ریتنو مارسودی اپنے ملک کی پہلی خاتون وزیر خارجہ  ہیں جو 2012 سے 2014 تک نیدر لینڈز میں انڈونیشیائی سفیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے کمسن ترین وزیرِ خارجہ ہیں جنہیں یہ عہدہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم اقتدار سے محرومی اور شاہ محمود قریشی کے بطور وزیرِ خارجہ عہدہ چھوڑنے اور بطور چیئرمین پی پی پی ن لیگ سے اتحادی حکومت میں شراکت کے بعد ملا۔ 

Related Posts