بلاول بھٹو نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا
بلاول بھٹو نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہا کرتے تھے اگر طیارہ حادثہ ہو تو ہوابازی کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہیے، مگر اس کے برعکس ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے، حادثے کے شکار افراد کو موردِالزام ٹہرانا اور انہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ اگر ٹرین حادثہ ہو تو ریلوے کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ اگر طیارہ حادثہ ہو تو ہوابازی کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہئے،انہوں نے کہاکہ آج کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے شکار افراد کو موردِالزام ٹہرانا اور انہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوابازی کو برخاست ہونا ہوگا۔

Related Posts