حکومت اپنی ناہلی و کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto ready to take oath as FM

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناہلی اور کرپشن کے بے نقاب ہونے کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو پورے میڈیا کا مالک و مختار بنادینا کسی صورت منظور نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے قیام کی ہر صورت میں اور ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کی منظوری کے خلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے کالے قانون کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی سندھ کا وفاق کی پالیسیز کے خلاف 5 ستمبر سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت نے تمام موجودہ میڈیا ریگولیشنز کو منسوخ کرنے اور مین اسٹریم اور سوشل میڈیا کو ریگولیٹ اور مانیٹر کرنے کے لیے ایک نیا ادارہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میڈیا تنظیموں نے میڈیا کو کنٹرول کرنے اور آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کی ایک اور کوشش کے طور پر اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

Related Posts