بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto and Fazlur Rehman discuss the political situation

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک اور پی ڈی ایم کے فیصلوں پر بھی گفتگو کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جمعیت علماء اسلام مولانافضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو سکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی ہے، کوئی بھی الیکشن ہو حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

مزید پڑھیں:حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، حکومت برے طریقے سے ہاری ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا مل کر مقابلہ کریں گے، اسی لیے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنایا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم کم ووٹ کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں، لیکن ہم کم تعداد سے ہی حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

Related Posts