واشنگٹن :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو ماضی بھول کر آگے بڑھنا اور باہمی تعلقات کو وسعت دینی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں خاص طور پر زراعت، آئی ٹی اور توانائی سے متعلق تجارت کو بڑھانے پر بات کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو ہر سطح پر امریکا کے ساتھ رابطے جاری رکھنے چاہئیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکا سے متعلق الزامات کے سوال پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عمران خان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک بڑے جھوٹ پر مبنی سازش قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی