عمران خان کو اپنی اور خاتون اول کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بينظيربھٹو ہر ظالم اور آمر سے ٹکرائيں۔

لاڑکانہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بينظيربھٹو کی سالگرہ کی تقريب پر بہت خوشی ہورہی ہے، بينظير بھٹو ملک اور عوام کی ترقی کيلئے30سال جدوجہد کرتی رہيں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بينظير بھٹو اس ملک کےعوام کی آواز تھيں، ايک طرف بينظيربھٹو تھيں،دوسری طرف ظلم تھا، بينظيرکل بھی زندہ تھيں آج بھی کارکن کی صورت ميں زندہ ہيں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملکی تاريخ ميں پہلی بارعدم اعتماد کی تحريک کامياب ہوئی، یہ بينظير کے کارکنان، جيالے تھے جنہوں نے ايک دن کيلئے سليکٹڈ کو نہيں مانا کیونکہ يہ سليکٹڈ شخص آئينی اورمعاشی حقوق پرحملے کرتارہا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جماعتوں کيساتھ ملکرآئينی طريقے سے اس کی حکومت ختم کی مگر حکومت سنبھالنے کے بعد اندازہ ہورہا ہے اس نے ملک کيساتھ کيا کيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ايم ايف ڈيل پڑھی توحيران ہوئے کہ يہ عوام کيساتھ کيامذاق کيا گيا،عمران خان نے سبسڈی کےنام پرگيم کھيلا، 4 سال میں عالمی طور پر پاکستان کو بہت نقصان پہنچا مگر وزيراعظم کی ٹيم نے پاکستان کو ديواليہ ہونے سے بچايا۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے وزيرخارجہ بنا ايک دن چين سے نہيں بيٹھا، ہماری خارجہ پاليسی ہے تجارت چاہتے ہيں،بھيک نہيں مانگيں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے نام کا دنيا بھرميں دفاع کريں گے، ہم پاکستان کے دوسرے ممالک کيساتھ تعلقات بہترکريں گے، ہم نے امريکا سے تجارت پر بات کی۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ فيٹف ميں پاکستان کيخلاف ايف آئی آرز کٹی ہوئيں تھيں، جن سے کام لينا تھا ہم ان کو گالی دے رہے تھے مگر ہم نے دوسرے ممالک کو سمجھايا ہم فيٹف کے نکات پورے کرچکے ہيں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فيٹف کی ٹيم کے دورے سے پہلےہم گرے لسٹ سےنکل جائيں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آصف زرداری کی سربراہی ميں جی ايس پی پلس کااسٹيٹس ملا جو عمران خان کی وجہ سے خطرے ميں ہے،انہوں نے کہا کہ فيٹف کے بعد جی ايس پی پلس اسٹيٹس،ايکسپورٹ کيلئے خوشخبری لائيں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران نيازی آزاد پھررہاہے اور دوسروں پرالزام لگا رہاہے، عام آدمی اس کے کيے کا بوجھ اٹھارہا ہے،اس سے حساب لينا چاہيے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس سے پوچھنا چاہيے کہاں ہے تبديلی؟ کہاں ہيں وعدے؟ جوکرپشن کيخلاف بات کرتا تھا اس کيخلاف کرپشن کی کہانياں نکل رہی ہيں، خان صاحب کا کرپشن کا بيانيہ 100فيصد جھوٹ تھا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ ميں رکھنے سے پہلے تحفے بيچنا شروع کرديے، خان صاحب کو تحفے ميں گھڑی ملی انہوں نےاس کوبيچ ديا، توشہ خانہ کے تحفوں کا کيا ہوا آپ کو جواب دينا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انکے پاس جواب نہيں ہے اس ليے سازش کابيانيہ بنارہا ہے مگر يہ2018نہيں،عوام عمران خان کو جان چکے ہيں کہ عمران خان کا تبديلی کا نعرہ تباہی کا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نيا پاکستان بناتے بناتے مہنگا پاکستان کھڑا کرديا۔ عمران خان کو اپنی اور خاتون اول کی کرپشن کا حساب دينا ہوگا۔

Related Posts