پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 31 فیصد کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 31 فیصد کمی ریکارڈ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 31 فیصد کمی ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال 2021-22 کے پہلے مہینے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی 2021 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ افغانستان سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 38.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

گزشتہ مالی سال 2020-21 جولائی کے مقابلے میں 62.80 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 62.77 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مالی سال 2021 میں افغانستان کو مجموعی طور پر 983 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر عارف علوی نے جعلی انوائس اسکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں

Related Posts