پاکستانی اداکار بلال عباس خان اور ثناء جاوید کا ڈرامہ سیریل ڈنک آخری قسط میں سنسنی خیز اختتام سے دوچار ہونے والا ہے جو ممکنہ طور پر اس کی 30ویں قسط ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ڈنک کی کہانی سماجی مسائل پر مبنی ہے جن میں غلط اور بے بنیاد الزامات کے ساتھ ساتھ ایک تعلیمی ادارے میں جنسی ہراسگی کے مسائل کو بھی موضوع بنایا گیا جس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ڈنک جلد ہی اختتام پذیر ہوگا اور شاید اسی وجہ سے ڈرامہ ہفتے کے روز نشر نہیں کیا جاسکا۔ ڈرامہ ڈنک ایک روز نشر نہ کیے جانے سے ناظرین کے ذہنوں میں متعدد سوالات پیدا ہوئے۔
ثنا جاوید اس ڈرامے میں ایک ولن امل کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے آخری قسط میں بے نقاب کیے جانے کی توقع ہے۔ ناظرین کو ڈرامہ سیریل ڈنک کی آخری قسط اور امل کے انجام کا انتظار کرنا ہے جو جھوٹے الزامات لگاتی ہے۔
ہفتے کے روز ڈرامہ سیریل ڈنک کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس میں تمام تر سوالات کے جوابات مل جائیں گے، ڈرامے میں متعدد کرداروں کی الجھی ہوئی کہانی سے ناظرین کو روایتی ڈرامے سے ہٹ کرنیا تاثر میسر آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے گلوکار و موسیقار سالار شمس پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد