اپنی ابتدائی اقساط سے ہی ڈرامہ سیریل ’دوبارہ‘ پاکستانی ناظرین کی پسندیدہ سیریز رہی ہے، اور کیوں نہ ہو؟ ڈرامہ اپنی پہلی قسط سے عام خلفشار سے دور ہے، یہاں تک کہ ڈرامے کی ایک قسط بھی غیر ضروری نہیں تھی۔
حال ہی میں شوبز انڈسٹری کے دلکش اداکار بلال عباس اور معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ڈرامے دوبارہ کا اختتام ہوا، جس کی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد تعریف کررہی ہے۔
ڈرامے کی کہانی مہرو نامی خاتون کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار حدیقہ کیانی نے ادا کیا ہے جو کہ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اسے ایک نوجوان لڑکے ماہر سے پیار ہو جاتا ہے جس کا کردار بلال عباس نے ادا کیا ہے۔ مہرو کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین فلم ’براہمسٹرا‘ کی پابندی کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں؟