وقت آگیا ہے کہ خود کو میڈیا کہنے والے پلیٹ فارمز اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔بلال عباس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت آگیا ہے کہ خود کو میڈیا کہنے والے پلیٹ فارمز اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔بلال عباس
وقت آگیا ہے کہ خود کو میڈیا کہنے والے پلیٹ فارمز اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔بلال عباس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان نے جعلی خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ خود کو میڈیا کہنے والے پلیٹ فارمز اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

رواں برس ایشیا کی 30 عالمی سطح پر مشہورومعروف شخصیات کی فہرست میں شامل بلال عباس خان نے حال ہی میں میڈیا کی جانب سے شائع من گھڑت خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ جن لوگوں کی خبریں شائع کرتے ہیں، ان کے متعلق زیادہ ذمہ داری برتیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلال عباس خان نے کہا کہ عام طور پر میں میڈیا کو نظر انداز کرتا ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ وہ چند پلیٹ فارمز جو اپنے آپ کو میڈیا کہتے ہیں، یہ سمجھیں کہ ان کی ایک خاص ذمہ داری بنتی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں اداکار بلال عباس خان نے کہا کہ ذمہ داری یہ ہے کہ جن لوگوں کی  خبریں شائع کی جاتی ہیں، میڈیا ان کے متعلق زیادہ ذمہ داری دکھائے اور لائیکس اور ٹریفک حاصل کرنے کیلئے جو مواد شائع کیا جاتا ہے، اس میں ذکر کی گئی شخصیات کو مقدم رکھا جائے۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بھی بلال عباس خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں کبھی اپنے متعلق کوئی چٹپٹی خبر شائع کروانا نہیں چاہتا۔ اس لیے خود کو میڈیا کہنے والے پلیٹ فارمز کو چاہئے کہ اپنی خبروں کو مجھ سے دور ہی رکھے۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔ 

سوشل میڈیا پر بلال عباس خان سے اتفاق کرتے ہوئے بہت سے مداحوں نے کہا کہ میڈیا کا منہ بند کرنے کیلئے یہ گفتگو ضروری تھی۔ ایک مداح نے کہا کہ سوشل میڈیا طاقتور اوزار ہے لیکن یہ یاد رکھنا ہوگا کہ زیادہ طاقت کے ساتھ ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ پر تنقید، شرمین عبید چنائے  نے سونیا حسین کو کھری کھری سنا دیں

Related Posts