لاہور میں رواں برس کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 1کروڑ18لاکھ لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں رواں برس کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 1کروڑ18لاکھ لوٹ کر فرار
لاہور میں رواں برس کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 1کروڑ18لاکھ لوٹ کر فرار

لاہور میں رواں برس کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان شہری سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے کی نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفینس میں امین نامی شہری 1 کروڑ 18 لاکھ کی رقم لے کر اپنے تجارتی پارٹنر کے ہاں جاتے ہوئے ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اورگن پوائنٹ پر لوٹ مار کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 دینی مدرسے کے طالبعلم کا قتل افسوسناک ہے، وفاق المدارس

مسلح ملزمان نے اسلحے سے ڈرا دھمکا کر شہری امین سے رقم سے بھرا ہوا بیگ چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر دیر سے پہنچی تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ڈکیتی کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایس پی کینٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ لاہور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے جنرل اسٹور سے 50 ہزار نقد رقم اور موبائل فون بھی لوٹ لیا۔

جنرل اسٹور اور شہری کے لٹ جانے کے واقعات سمیت لاہور میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ دکھا کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ملزمان کو تلاش کرکے جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ 

Related Posts