چیمپئنز ٹرافی کا بڑا اپ سیٹ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی گارجین

چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

قبل ازیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے تین سو چھبیس رنز کا ہدف دے دیا تھا، افغان بیٹسمین ابراہیم زدران نے چیمپئنزٹرافی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیل لی، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 167رنز بنائے۔

افغان اننگ

قذافی اسٹیڈیم لاہورکے آٹھویں ٹاکرے میں انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی ٹیم نے جیت کیلئے تین سو چھبیس رنز کا ہدف دے دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت نہیں ہوا، افغانستان کی 3 وکٹیں 37 رنز پر گریں۔

رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، افغانستان کے تینوں کھلاڑیوں کو جوفرا آرچر نے پویلین کی راہ دکھا دی۔

لاہورمیں دونوں ٹیمیں گروپ بی سے مدِمقابل ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Related Posts