اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دو خطرناک دہشت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو خطرناک مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف علی زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت، نیب کا اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آبا د کیپیٹل پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران سنگجانی کے علاقے سے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتا رکر لیا، گرفتار دہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی رحمان ولد غازی مرجان سکنہ جان خانخیل تحصیل دتہ خیل میرانشاہ شمالی وزیر ستان اور شیر عالم عرف عمرولد گل حیدرسکنہ جنگلی نہر ڈاکخانہ بڈھ بیر میراہ تحصیل و ضلع پشاور شامل ہیں۔

یہ دہشت گر داسلام آباد کیپیٹل پولیس ،سیاسی رہنماﺅں،لااینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اورمستقبل میں سیاسی اجتماعات اور سرگرمیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، یہ دہشت گرد ہمزونی میں پاک آرمی پر دہشت گردانہ حملے اور ہمزونی میں آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اس جیسی متعدد کارروائیوں میں شامل تھے۔

دہشت گرد غازی الرحمان نے افغانستان سے دو مہینے قبل دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی تھی، یہ دہشت گرد ضرب عضب کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ بنوں منتقل ہوا اور دو سال تک مقیم رہا،2016میں دوبارہ اپنے آبائی علاقے منتقل ہوا، 2021میں یہ دہشت گرد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آیا اور سکیورٹی کمپنیز میں بطور سکیورٹی گارڈ کے روپ میں ٹھہرا رہا۔
دہشت گرد شیر عالم پشاور کا رہائشی ہے، جس نے تین سے چار سال تک بھٹے پر مزدوری کی اور اسی دوران اس نے گاڑیوں کی وائرنگ کے متعلق تجربہ حاصل کیا، اس نے اپنے ایک دوست عبدالرزاق کے کہنے پر دہشت گردگروپ ملا نبی جوائن کیا،2016-17 میں اس نے ملانبی مرکز ٹہل سے ایک ہفتے کی ملٹری ٹریننگ حاصل کی اور پھر افغانستان منتقل ہو گیا جہا ں سے اس نے تحریک طالبان افغانستان تورابورا سے چالیس دن کی مزید ٹریننگ حاصل کی۔

شیر عالم نے اپنے دوست عبدالرزاق کی طرف سے ٹیلیفونک دعوت پر تحریک طالبان پاکستا ن جوائن کیا،پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کر لیا،دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ نمبر13بجرم 7ATA,4/5EA درج کر دیا گیاہے۔

Related Posts