لاہور: چیئرمین پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکی جانب سے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر بیان جاری کیا گیا ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے 20 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پہاڑوں اور دور دراز دیہات میں 50 روپے فی کلو بڑھا دیئے گئے ہیں۔
اُن کاکہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ایل پی جی 270 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے اور بڑے شہروں میں ایل پی جی 240 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ٹماٹر 480روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا