ہونڈا بائیکس کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس مکمل ہونے پر الیکٹرک بائیک “e Benly” متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان جاپانی برانڈ ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس مکمل ہونے پر شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے منعقد کی گئی اس خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی  آئویاما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے اور ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے شرکت کی۔

ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طالب علم گرفتار

اٹلس ہونڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا “ای بینلے” آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہونڈا پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی  آئویاما نے پاکستان میں ہونڈا کے کاروبارکو بڑھانے میں اٹلس گروپ، اٹلس ہونڈا ایسوسی ایٹس، ڈیلرز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیچکررز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے اٹلس ہونڈا کے پورے ایکو سسٹم کو 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہونڈا پاکستانی صارفین کے لیے پرکشش مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا۔

انہوں ںے کہا کہ اٹلس ہونڈا 95 فیصد پرزہ جات مقامی سطح پر تیار کررہی ہے اور کمپنی نے پاکستان میں پرزہ جات بنانے والوں اور ڈیلرز کا سب سے بڑا نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔

Related Posts