ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 303.20 پوائنٹس کا اضافہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس 303.20 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کے بعد 45,398.31 پر بند ہوا۔

Related Posts