اسلام آباد:چین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کی واپسی سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے طلباء کو وطن واپسی کے لیے رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا گیا۔
وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دے دیا ہے ہ ووہان میں پھنسے طلبہ کے لئے ٹکٹ صرف پچاس ہزار روپے کا ہوگا۔
حکومت پاکستان 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی،جبکہ اس حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسے ہوئے تین سو طلبہ کو وطن واپس لایا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں طلبہ کے والدین سے ملاقات بھی کی ہے طلباء کی واپسی کے لیے حکومتی سہولیات پر طلبہ کے والدین کو اعتماد میں لیا گیا ہے جبکہ والدین کی جانب سے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے۔
زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ووہان کے طلباء نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا ہے، 6ماہ میں طلبہ اور والدین نے تکالیف برداشت کیں، مشکل وقت میں حکومت والدین کے ساتھ رابطے میں رہی، کم قیمت پر ائیر ٹکٹ کی فراہمی سے طلبہ اور والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:فضائی آپریشن کی بحالی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کردی