پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، خرم لغاری سمیت 5 اراکین اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، خرم لغاری سمیت 5 اراکین اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، خرم لغاری سمیت 5 اراکین اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو بڑا دھچکا لگ گیا، رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری سمیت 5 اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے سردار خرم لغاری نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میرے ساتھ پانچ چھ ایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑرہے ہیں، عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دینگے، وزیرِ داخلہ

خرم لغاری نے کہا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا ہوا کچھ اور، اسمبلی سے بھی ممکن ہے استعفیٰ دیں گے، تین چار دن میں اسمبلی سے مستعفی بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے، وزارت نہ ملنے پر ناراض ہونے کے سوال پر خرم لغاری نے جواب دیا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ خرم لغاری ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اُس میں بھی شامل تھے۔

 

Related Posts