جو بائیڈن امریکیوں کا طرز زندگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن امریکیوں کا طرز زندگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر
جو بائیڈن امریکیوں کا طرز زندگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن امریکیوں کا طرز زندگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سربراہ نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ نے ملک کے معمر افراد کو بھیڑیوں کے سامنے ڈال دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جو بائیڈن صدر بنے تو اوباما دور کا سرخ فیتہ پھر سے حائل ہوجائے گا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جو بائیڈن کے منصوبوں سے امریکی معیشت اور طرز زندگی کو خطرہ ہے۔

ری پبلکن پارٹی کی علامت سرخ رنگ کی گاڑی سے اس موقع پر کرین کی مدد سے وزن بھی علامتی طور پر اتارا گیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سربراہ ٹام پیریز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مکمل طورپر نااہل ہے۔

اس انتظامیہ نے معمر افراد کو کورونا وبا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ کورونا سے امریکا میں ہلاک معمر افراد کی تعداد ایک لاکھ سے ایک لاکھ 35 ہزار کے درمیان ہے۔

ٹام پیریز نے کہا کہ بائیڈن منتخب ہوئے تو وہ سینئر سیٹزن سمیت تمام افراد کوسپورٹ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرین کی جانب سے صدر ٹرمپ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ٹرمپ صبح اٹھ کے شیشے میں جس شخص کی شکل دیکھتے ہیں صرف اسی کی انہیں پرواہ بھی ہے۔صدر ٹرمپ پر حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی تنقید اپنی جگہ،نیشنل ایسوسی ایشن آف پولیس آرگنائزیشنز نے الیکشن میں صدر ٹرمپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Posts