بھلکڑ پن کا غلبہ، باغ میں ٹہلتے ہوئے بائیڈن وائٹ ہاؤس کا راستہ بھول گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر بائیڈن کی غائب دماغیاں جاری ہیں۔ ایک ویڈیو کلپ میں ان کی نئی مضحکہ خیز غائب دماغی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بائیڈن وائٹ ہاؤس کے لان میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لینے کے بعد اپنا راستہ بھول گئے ہیں۔

اخبار ’’دی ڈیلی میل‘‘ کے مطابق بائیڈن کنفیوزہو کر ایک سمت بڑھنے لگے، پھر اچانک رک گئے اور گارڈز سے پوچھنے لگے کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے۔ جب ان کے گارڈز نے صحیح سمت کی طرف اشارہ کیا تو بائیڈن نے کہا کہ میں دوسری سمت جانا چاہ رہا تھا، گارڈز نے جواب میں تصدیق کی کہ وہ واقعی غلط سمت پر تھے۔ آخر کار بائیڈن گارڈز کے بتائے راستے پر وائٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید 6فلسطینیوں کو شہید کردیا

ایک اور موقع پر بائیڈن پِٹسبرگ پنسلوانیا میں ایک تقریر کے بعد الجھن میں نظر آئے جہاں وہ پوڈیم سے اپنا راستہ تلاش کرنے سے قاصر ہوکر رہ گئے۔

“فاکس نیوز” کے مطابق بائیڈن نے تقریباً ایک ہفتہ قبل پٹسبرگ میں پورے ملک میں تعمیر نو اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے متعلق تقریر کی تھی ۔ امریکی صدر نے اس جگہ سے ووٹروں سے خطاب کیا تھا جہاں لگ بھگ نو ماہ قبل ایک پل گرنے سے 10 افراد زخمی ہو چکے تھے

تقریر کے اختتام پر بائیڈن سٹیج سے ہٹ کر سیڑھیوں سے دوسری طرف موڑ کاٹ گئے اور چند لمحوں تک الجھ کر ادھر ادھر دیکھتے رہے۔ پھر سر ہلایا اور اونچی آواز میں کچھ کہا۔ پھر واپس مڑے اور جلدی سے باہر نکل گئے۔

یاد رہے بائیڈن اس سال 80 برس کے ہو جائیں گے۔ وہ تاریخ کے سب سے معمر امریکی صدر ہیں۔ ان کے مخالفین ان کی زبان کی بار بار کی لغزش اور عمل کی غلطیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر مسلسل ذہنی زوال کا الزام لگاتے ہیں۔

Related Posts