میوزیکل کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میوزیکل کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج
میوزیکل کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

بھارتی میوزیکل کمپنی ٹی سیریز کے مالک اور معروف بالی ووڈ فلم ساز بھوشن کمار کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے نگر تھانے میں 30 سالہ خاتون نے بھوشن کمار کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ٹی سیریز کے مالک مجھے کام کے بہانے دفتر بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

دوسری جانب ٹی سیریز کے مالک اور فلمساز بھوشن کمار کی ٹیم نے خاتون کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مقدمے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ پولیس نے جرم کے وقت سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

 بھوشن کمار کے خلاف فوجداری قوانین کی دفعہ 376 (جنسی زیادتی)، 420 (دھوکہ دہی) اور 506 (مجرمانہ ہراسگی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھوشن کمار ٹیم کا کہنا ہے کہ مدعیہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

مدعیہ کے متعلق بھوشن کمار کی ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون ٹی سیریز کے ساتھ ویب سیریز بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں تاہم منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار نے انکار کردیا۔ ان پر لگائے الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

الزامات مسترد کرتے ہوئے بھوشن کمار ٹیم کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کہی گئی یہ بات بے بنیاد ہے کہ خاتون کو 2017 سے 2020 کے درمیان ملازمت کے بہانے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا یا زیادتی کی گئی۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ ریکارڈ پر یہ بات موجود ہے کہ مدعیہ پہلے ہی ٹی سیریز کے بینر تلے فلم اور میوزک ویڈیوز میں کام کرچکی ہیں۔ خاتون مارچ 2021 میں بھوشن کمار کے پاس ویب سیریز کیلئے فنڈز لینے آئی تھیں۔

مالی مدد سے شائستگی سے انکار کردیا گیا۔ بھوشن کمار ٹیم کے مطابق جون 2021 میں مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن ختم ہوگیا جس کے بعد خاتون نے ٹی سیریز سے بھاری بھرکم رقم کا مطالبہ کیا جس پر شکایت درج کرائی گئی۔

ٹی سیریز کے مالک کی ٹیم کا کہنا ہے کہ شکایت پر مشتعل ہو کر مدعیہ نے بھوشن کمار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ جنسی زیادتی و ہراسگی کے الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہروز سبزواری نے سائرہ، شہروز کی طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

Related Posts