کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں 3 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارتک آریان
(فوٹو: لائف اسٹائل ایشیا)

معروف بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں 3 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی ہے۔ فلم نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کارتک آریان کی فلم نے اپنے افتتاحی ہفتے کے اختتام پر 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے سال 2024 کی تیسری بڑی اوپننگ کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2024 خوفناک مزاحیہ فلموں کیلئے بلاک بسٹر سال ثابت ہوا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 نے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بھول بھلیاں 3 بھی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے سال 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنےو الی بالی ووڈ فلموں میں شامل ہوگئی۔

انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھول بھلیاں 3 نے اتوار کے روز 33اعشاریہ 5کروڑ روپے کا بزنس کیا جس سے فلم کی مجموعی کمائی 106 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔ جمعے اور ہفتے کے روز اس فلم کے بزنس میں 10 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

جمعے کے روز کم بزنس کرتے ہوئے بھی فلم بھول بھلیاں نے 35اعشاریہ 5کروڑ روپے کمائے۔ ہفتے کے روز فلم کی کمائی 37 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔ فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھول بھلیاں 3 استری 2 اور سنگھم اگین کے بعد تیسری بڑی اوپنر فلم بن گئی ہے۔

Related Posts