وزیر اعظم نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی اس حادثہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی طرح اگر مجھے بھی انصاف ملتا تو ملک ہوا میں اڑ رہا ہوتا، نواز شریف

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں، واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 30 ستمبر 2022 کو بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبےکو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں۔

Related Posts