اسلام آباد: بھکر کے رہائشی دونوں ٹانگوں سے معذور گل جہاں اپنی دو بیٹیوںجن میں سے ایک بیٹی بازو سے معذور ہے اور بیوی کے ساتھ بے یارومددگاراپنی ہی پنشن کے حصول کےلیے دربدر ہوگئے ۔
بھکر کا رہائشی گل جہاں دونوں ٹانگوں سے معذور اپنی دوچھوٹی بچیوں اور بچیوں کے ہمراہ حصولِ انصاف کے لئے شہرِ اقتدار پہنچے، گل جہان کا کہنا ہے کہ وہ خوشاب کے علاقے پیل پدھڑار میں واقع کوئلے کی کان میں کام کرتاتھا۔
اچانک ایک دن کوئلے دب گئی جس میں وہ بھی دب گیا پھر اس کو وہاں سے ریسکیو کرکےاسپتال لے جایا گیا وہاں پر اس کا علاج معالجہ کیا گیا لیکن وہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکا تھا ۔
گل جہاں کا کہنا تھا کہ اس کو اس حادثے کا کوئی معاوضہ نہیں دیا گیاتھا پھر میں نے اپنے دفتر سے معاوضے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے سے علاج کے حوالے سے تمام کاغذات لے لیے اور کہا کہ آپ کا کیس تیار کیا جارہا ہے۔
لیکن چار سال گزرنے کے بعد مجھے بتایا گیا کہ آپ تین لاکھ روپے ہمیں رشوت دوں گے تو تب آپ کو پنشن ملے گی جبکہ اس کوئلے کی کی کان کا مالک شبیر اعوان ہے جو موجودہ ایم این اے شاکر بشیر اعوان کا رشتے دار اور پارٹنر ہےاور اس کمپنی کا نام چنیوٹ کارلیز ہے۔
گل جہان نے مزید کہا ہے میں معذور آدمی ان کو کہاں سے تین لاکھ رشوت دوں میرے پاس تو ایک وقت کا کھانا نہیں ہوتا یہ با اثر لوگ ہیں مجھے اپنے آفس بھی نہیں آنے دیتے میں نے اس معذوری کی حالت میں انصاف کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن مجھے انصاف نہ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: حویلی لکھا، پولیس کو رشوت کی پیشکش کرنے والا گرفتار، مقدمہ درج ملزم حوالات بند