کراچی میں روایتی نہاری کے شوقین افراد کیلئے بہترین مقامات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں روایتی نہاری کے شوقین افراد کیلئے بہترین مقامات
کراچی میں روایتی نہاری کے شوقین افراد کیلئے بہترین مقامات
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نہاری کے روایتی کھانے کو پاکستان میں اتنی اہمیت کیوں دی جاتی ہے؟ عموماً نہاری کٹی ہوئی سبز مرچ، لیموں اور ادرک کے ساتھ پیش کی جاتی ہے جس کے ساتھ گرما گرم تندوری نان بھی ہوتے ہیں۔ عموماً نہاری کے ذکر سے ہی ہمارے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔
کراچی اور لاہور میں نہاری ناشتے اور شام کے کھانے میں پسند کی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کیلئے کراچی میں تین ایسے مقامات کی معلومات لائے ہیں جو روایتی نہاری کے شوقین افراد کیلئے بہترین مقامات کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہاں پیش کی جانے والی نہاری نہ صرف یہ کہ جیب پر بھاری نہیں پڑتی بلکہ مزیدار بھی ہوتی ہے۔
نیو غوثیہ نہاری 
کراچی کے علاقے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) میں نیو غوثیہ نہاری ایک روایتی مقام سمجھا جاتا ہے جہاں عوام الناس کو لذیذ نہاری مناسب داموں میں دستیاب ہے۔ اگر شہر بھر میں آپ کو صرف ایک ہی مقام سے نہاری کھانا مقصود ہو تو نیو غوثیہ نہاری سے بہتر کوئی نام ذہن میں نہیں آئے گا۔ 
نیو غوثیہ نہاری کے مالک نے کہا کہ ” ہم سن 1976ء سے ذائقے دار نہاری بنا رہے ہیں۔ میرے والد نے یہ ریسٹورنٹ شروع کیا تھا۔ ہم اپنی نہاری کے تازہ گوشت اور منہ میں پانی لانے والے شوربے کے باعث مشہور ہوئے۔“
کراچی میں نہاری کے دیگر ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے مقابلے میں نیو غوثیہ نہاری ریسٹورنٹ میں شور شرابہ اور پریشان کن چیخ پکار دیکھنے میں نہیں آتی۔ یہاں کا ماحول پرسکون اور معتدل ہے، تاہم ہمارے لیے غذائی اجزاء زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔
غوثیہ نہاری میں تیار کردہ نہاری معتدل درجۂ حرارت میں پکائی جاتی ہے جس میں گرم مصالحہ چھڑکا جاتا ہے جس سے ہماری مزیدار ڈش مکمل ہوتی ہے۔ نیو غوثیہ نہاری میں نہاری کی سنگل پلیٹ 130 روپے جبکہ ڈبل پلیٹ 260 روپے کی مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔
کیفے بسم اللہ نہاری ڈیفنس
کیفے بسم اللہ نہاری کراچی کے مشہور فوڈ اسٹاپس میں سے ایک ہے۔ بے شک یہ ڈیفنس میں واقع ہے، تاہم یہاں کراچی کے تقریباً تمام ہی علاقوں سے لوگ نہاری سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں۔ یہاں نہاری کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف ڈشز کا آرڈر بھی دیا جاسکتا ہے تاہم نہاری ان کی مشہور ڈشز میں سب سے اہم ہے۔ 
بسم اللہ نہاری کے غیر متوقع طور پر سلجھے ہوئے عملے کے مطابق ”یہاں نہاری خالص روایتی انداز میں پیش کی جاتی ہے۔ ہم نہاری فی پلیٹ 150 روپے میں فروخت کرتے ہیں۔“
سندھی، بلوچی یا پنجابی کے فرق سے قطعِ نظر نہاری ہم پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ ڈشز میں سے ایک ہے۔ اگر ہم ایک پلیٹ نہاری کی کھا لیں تو اِس سے ہمارا پورا دن خوشگوار گزرتا ہے۔
روایتی معنوں میں نہاری بڑے گوشت کے ساتھ پیش کی جاتی تھی، تاہم آج کل کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں نہاری چکن اور مٹن کے منفرد ذائقے کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔
دہلی نہاری
نہاری کے بارے میں دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے پوش علاقوں میں بھی نہاری اتنے ہی ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے جتنا اشتیاق ہمیں عام اور پسماندہ علاقوں میں دیکھنے کو ملتا ہے، جسے دیکھتے ہوئے ڈیفنس اور دیگر پوش علاقوں میں بھی نہاری کے ریسٹورنٹس موجود ہیں۔
چاہے آپ نلی نہاری یا مغز نہاری کی بات کریں یا خصوصی نہاری کی، دہلی نہاری کراچی کے ڈیفنس علاقے میں ہر طرح کی نہاری تیار کر رہی ہے جو مناسب داموں میں دستیاب ہے۔ 
ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کہا کہ ”ہماری نہاری خصوصی مصالحہ جات کے ساتھ پیش کی جاتی ہے جس میں کوئی غیر ضروری اجزاء شامل نہیں کیے جاتے۔“ نہاری کی ایک پلیٹ کی قیمت 180 روپے ہے جسے  ذائقے کے اعتبار سے کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ 

Related Posts