کراچی میں ٹھنڈا ٹھار لمکا پینے کیلئے 3 بہترین مقامات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

best limca places in karachi

کراچی میں سخت گرمی میں ٹھنڈا ٹھار لیمن لمکا، ملک سوڈا ،بلیو بیری ،پائن ایپل ،کریم لمکا سوڈااور کئی فلیورز میں ٹھنڈا ٹھار لمکا گرمی کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو فرحت کا احساس دلاتا ہے، کراچی میں بیشمار پوائنٹس پر شہری شوق سے لمکا سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایم ایم نیوز نے کراچی میں لمکا کے 3 مشہور مقامات کا دورہ کیا جس کا احوال پیش خدمت ہے۔

برف پانی لمکا

best limca places in karachiگلستان جوہر میں واقع برف پانی لمکا پر شہریوں کو نت نئے فلیورزمیں لمکا پیش کیا جاتا ہے، برف پانی لمکا کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی میں کریلہ فلیور متعارف کروایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں اس کو پانی کے ساتھ بنایا جاتا ہے لیکن ہم سوڈا شامل کرکے کسٹمرز کو پیش کرتے ہیں اس میں بھی تین فلیورز ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مختلف خیالات ہوتے ہیں کسی کو کم مرچ چاہیے، کسی کو زیادہ تیکھا ذائقہ پسند ہے۔

اس کے علاوہ ہم نے کالا کھٹا فلیور متعارف کروایا ہے اور یہ دونوں فلیورز ہمارے علاوہ کراچی میں کہیں بھی نہیں ہیں۔ہمارے پاس بلیو بیری، لیمن اور لیمنٹ بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لمکا پینے والے اس کے بغیر نہیں رہ سکتے اور ہماری کوشش ہے کہ اپنے کسٹمرز کو نئے نئے فلیورز پیش کرتے رہیں۔یہاں 70 روپے سے لیکر 150 روپے تک فی گلاس کسٹمرز کو پیش کیا جاتا ہے اور شہری دور دور سے لمکا پینے یہاں آتے ہیں۔

اسپیشل ہانڈی لمکا

best limca places in karachiکھارادر کے علاقے میں مشہور اسپیشل ہانڈی لمکاپر کسٹمرز کو گلاس کے بجائے ہانڈی میں لمکا پیش کیا جاتا ہے، یہاں پائن اپیل، لیچی اور اورنج کے علاوہ مختلف فلیورز موجود ہیں۔

اسپیشل ہانڈی لمکاکے عملے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پہلے بار ہانڈی میں لمکا پی کر شائد عجیب لگتا ہے لیکن ایک بار لمکا پینے والے دوسری بار ہمارے پاس ضرور آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا لمکا بنانے کا طریقہ دوسروں سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں ڈسپوزیبل گلاس میں 80 روپے اور ہانڈی میں  120 روپے میں لمکا پیش کیا جاتا ہے۔

آئس موکس

best limca places in karachiڈی ایچ اے کھڈہ مارکیٹ میں واقع آئس موکس لمکا کے فلیورز کے معاملے میں اپنی مثال آپ ہے، یہاں دھواں دھار لمکا پینے والوں کو ایک منفرد ذائقہ فراہم کرتا ہے۔

آئس موکس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم مختلف ذائقوں میں لمکا تیارکرتے ہیں اور تقریبات کیلئے بھی مختلف فلیورز کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔یہاں اسموکی لمکا80 روپے میں شہریوں کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

Related Posts