منیش کی دیوالی پارٹی، کس بھارتی اداکارہ نے کیا پہنا؟ تصاویر میں دیکھئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیوالی پارٹی
(فوٹو: آن لائن)

دیوالی کے قریب آتے ہی بالی ووڈ ستاروں نے منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں بالی ووڈ کے ستاروں نے جلوے بکھیر دئیے۔ ہر اداکارہ اور اداکار ایک الگ اور منفرد رنگ میں رنگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  منگل کی رات منعقد ہونے والی اس تقریب میں کئی مشہور شخصیات ایک چھت کے نیچے جمع ہوئیں اور اپنے دلکش ملبوسات میں جلوے بکھیرے جن میں عالیہ بھٹ، ریکھا، کیارا ایڈوانی، اننیا پانڈے، دیشا پٹنی، شردھا کپور اور دیگر شامل تھے۔

عالیہ بھٹ

(Image; india.com)

اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی فنکارہ عالیہ بھٹ نے تقریب میں شرکت کیلئے پنک لہنگا پہنا جس پر کیا گیا دستکاری کا کام عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔

کیارا ایڈوانی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

مشین سمیت دیگر بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے ایک خوبصورت براؤن ساڑھی اور لہنگا زیب تن کیا جس سے ایک خوبصورت تاثر ابھرا۔ لباس کو سوشل میڈیا پر خاصا پسند کیاجارہا ہے۔

شاہد کپور

کمینے سمیت متعدد بھارتی فلموں میں ایکشن، رقص اور رومانوی اداکاری کرنے والے فنکار شاہد کپوور نے انارکلی کرتا پہن کر منیش ملہوترا کی پارٹی میں شرکت کی جس کے ساتھ ایک مفلر بھی شامل ہے۔

شردھا کپور

حال ہی میں استری 2 نامی فلم میں خوفناک اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی فنکارہ شردھا کپور نے ایک سادہ لیکن خوبصورت لباس پہن کر عوام کی توجہ حاصل کرلی۔

سدھارتھ ملہوترا

عالیہ بھٹ کے ہمراہ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے ہی بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے سدھارتھ ملہوترا نے منیش ملہوترا کی پارٹی میں بھاری دستکاری کے ساتھ ایک کرتا اور سفید پینٹ پہنی، جس میں انہیں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شلپا شیٹھی 

نوے کی دہائی سے لے کر اب تک فلم نگری پر راج کرنے والی فنکارہ شلپا شیٹھی نے منیش ملہوترا کی پارٹی میں ہرے اور نیلے کے امتزاج سے پیدا ہونے والے ٹیل رنگ کا لباس پہنا جس پر دستکاری نے بھی عوام کی توجہ حاصل کی۔

سہانا خان

بالی ووڈ کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی جس پر کیے گئے مختصر دستکاری کے کام نے بھی عوامی توجہ حاصل کی۔

خوشی کپور

اداکارہ خوشی کپور نے ایک سیاہ رنگ کی ساڑھی پہن کر تقریب میں اپنی شرکت یقینی بنائی جس پر ایک تفصیلی ویپ پیٹرن دیکھا جاسکتا ہے۔ خوشی کپور کے لباس کو بھی بہت سراہا گیا۔

ریکھا

Manish Malhotra
(Image: /elle.in)

سینئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے نارنجی ساڑھی پہن کر خوب داد سمیٹی جس کے ساتھ ساتھ ان کی سگنیچر ریڈ لپ اسٹک نے بھی دیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ کردیں۔

ویدانگ رائنا

Vedang Raina

Vedang Raina (Getty Images)

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جگرا میں اداکاری کرنے والے فنکار ویدانگ رائنا نے سیاہ چمکدار لباس پہن کر عوامی توجہ اپنی طرف کرلی جس میں ان کی پارٹی میں آمد کو سراہا جارہا ہے۔

آننیا پانڈے

Ananya Pandey
Ananya Pandey (Getty Images)

اپنے والد چنکی پانڈے کی طرح بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی آننیا پانڈے نے سفید نیٹ ساڑھی زیب تن کی جس میں موتی جڑے ہوئے تھے جسے منیش ملہوترا نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

جھانوی کپور

(Image: /elle.in)

منیش ملہوترا ساڑھی پہن کر معمولی سی جیولری کے ساتھ تقریب میں شریک ہونے والی جھانوی کپور کا شمار بھی بالی ووڈ کی ایسی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جس نے رقص اور اداکاری سمیت دیگر شعبوں میں اپنی محنت اور صلاحیت سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

Related Posts