نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم مقرر
نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم مقرر

مقبوضہ یروشلم: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ظلم و بربریت سے بھرپور 12سالہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا، نئی اسرائیلی حکومت نے واضح اکثریت سے فتح حاصل کرلی ہے۔ نفتالی بینیٹ وزیر اعظم مقرر ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گزشتہ ہفتے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے 13 جون کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ آج اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

ووٹنگ کے بعد جو نتائج سامنے آئے، اس میں نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب جماعت کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔

’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اب اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تاہم اقتدار میں رہنے کے لیے انہیں مرکز اور دائیں اور بائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 53قیدیوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں

یاد رہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہوگئے تھے۔ اوراپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں بمباری کے بعد سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی اور بعض مقامات پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Related Posts