بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے مظاہروں کے بعد معزول وزیراعظم حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق بااثر وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سربراہی میں سابق حکمران عوامی لیگ پارٹی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی، جنہیں گزشتہ سال ایک عوامی بغاوت میں معزول کر دیا گیا تھا۔
ملک کے قانون کے امور کے مشیر آصف نذر نے کہا کہ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری کابینہ نے ملک کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پارٹی کی آن لائن اور دیگر جگہوں پر سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ کوئی خصوصی ٹربیونل گزشتہ سال جولائی اور اگست میں حکومت مخالف بغاوت کے دوران سینکڑوں طلباء اور دیگر مظاہرین کی ہلاکتوں پر پارٹی اور اس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل نہیں کر لیتا۔
اس کے علاوہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس اگست میں شدید عوامی دباؤ کے بعد استعفیٰ دیکر ملک سے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔