چقندر کے وہ فوائد جنہیں جان کر آپ اسے کھانا معمول بنانے پر مجبور ہوجائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن

چقندر کا شمار مفید عناصر سے بھرپور غذاؤں میں ہوتا ہے۔ غذائی ماہرین کے نزدیک موسم سرما کے دوران میں اگر آپ اپنی روزانہ کی خوراک میں اسے شامل کر لیں تو آپ اپنے فیصلے پر نادم ہر گز نہیں ہوں گے۔

العربیہ نے انگریزی ویب سائٹ “ہیلتھ سائٹ” کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چقندر کے 8 اہم فوائد درج ذیل ہیں :

1 : قوت مدافعت میں اضافہ

چقندر میں وٹامن C کا اعلی تناسب پایا جاتا ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور موسم سرما میں پھیلے امراض کا انسداد کرتا ہے۔

وہ قیدی خاتون جس کی رہائی کیلئے اسرائیل نے فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی دوبارہ روک دی

2 : دل کی صحت میں بہتری

چقندر اپنے اندر موجود قدرتی نائٹریٹ کی بدولت فشار خون کو کم کرتا ہے، جس سے امرض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

3 : ہاضمے کی بہتری

چقندر کو ریشے کا اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہاضمے کا نظام مضبوط بناتا ہے اور قبض کی شکایت دور کرتا ہے ۔

4 : دماغی صحت کو سہارا

چقندر میں موجود قدرتی نائٹریٹ دماغ تک خون کے بہاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح ادراکی عمل مضبوط ہوتا ہے اور دماغی صلاحیتوں میں زوال کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

5 : جگر کے کام میں بہتری

چقندر میں موجد اینٹی آکسیڈنٹس مثلا بیٹین وغیرہ جگر کے کام کی انجام دہی میں معاون ہوتے ہیں اور جسم سے زہریلے مواد خارج کرنے کا عمل بڑھا دیتے ہیں۔

6 : توانائی کی سطح میں اضافہ

چقندر جسم میں خون کا بہاؤ بہتر بناتا ہے اور توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ یہ چقندر کو سردی کے دنوں میں سستی کا احساس دور کرنے کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔

7 : سوزشوں کا خاتمہ

چقندر کی جڑیں اینٹی انفیکشن کی خصوصیات رکھتی ہیں۔ یہ جسم میں دیرینہ سوزشوں کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

8 : جلد کی صحت کی بہتری

چقندر خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا انسانی جلد کی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے اور جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔

Related Posts