کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما ارم فاطمہ ترک نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی سے ایک روز قبل سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ سکھر میں دیے گئے عشائیے پر سید خورشید شاہ اور ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ملک وجاہت محبوب اعوان اور میاں فرحان آرائیں بھی موجود تھے۔
ارم فاطمہ ترک نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور ترقی کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کی یاد میں ان کے اصولوں پر چلنے کا عہد کرتے ہیں اور ان کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا وژن اور ان کی قیادت آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
ہم ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ ان کی جدوجہد کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے۔ ارم فاطمہ ترک نے شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ہم ان کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے۔