والدہ کی یاد اب پہلے سے کہیں زیادہ آتی ہے، بختاور بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

والدہ کی یاد اب پہلے سے کہیں زیادہ آتی ہے، بختاور بھٹو
والدہ کی یاد اب پہلے سے کہیں زیادہ آتی ہے، بختاور بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کی یاد اب پہلے سے کہیں زیادہ آتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بینظیر بھٹو کی برسی سے متعلق شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ پر بختاور نے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔

بختاور بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اب پہلے سے کہیں زیادہ یاد آتی ہیں۔

بختاور بھٹو نے لکھا کہ جب میں نے کالج میں یا گریجویشن کے دوران اپنے گریڈز حاصل کیے اور جب میں اپنی شادی کی پلاننگ کررہی تھی یا جب میری شادی کی تقریبات ہورہی تھیں۔

ماں بننے کے دنوں میں اور اب اپنے نومولود کے ساتھ اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد آئی۔ بختاور نے لکھا کہ میری والدہ اس دنیا میں ہوتیں تو اس سال پہلی بار نانی بنتیں۔

Related Posts